ملتان،23 جولائی(اے پی پی ):ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کی خصوصی کاوشوں سے صدر الخدمت احمد چغتائی ، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کے تعاون سے ریلوے کالونی شاہ بہرام کالونی ملتان میں فلڑیشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن احمد چغتائی ، سرپرست الخدمت ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ فخر امام جنہوں نے فلڑیشن پلانٹ کیلئے امداد کی اور ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا اور ان کی ٹیم کا شکریہ جنہوں نے خصوصی تعاون کیا اور اس پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کیا ، ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا ایک آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ملازمین ، مسافروں کا درد دل میں رکھتے ہیں،بہت محنت کرتے ہیں۔
اس موقع پر ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ آر او پلانٹ الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے تعاون سے لگایا گیا ہے جس کی تکمیل میں ریلوے مزدوروں نے حصہ لیا اور اس کا تمام میٹریل الخدمت فاؤنڈیشن نے ڈونر کے تعاون سے مہیا کیا اس کے ساتھ ساتھ چوہدری رشید کنٹریکٹر کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ار او پلانٹ کی تکمیل میں نہ صرف معاونت کی بلکہ اس کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ اس آر او پلانٹ سے صرف ریلوے شاہ بیرام کالونی کے 300 گھروں کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ارد گرد کی مختلف کالونیوں کے لوگوں کو بھی صاف اور صحت مند پانی مہیا ہوگا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے بہت سے فلاحی کاموں میں ریلوے کے ساتھ خاطر خواہ تعاون فرمایا ہے جس میں ایک آر او پلانٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ پر لگایا جا رہا ہے جس سے نہ صرف مسافر بلکہ ریلوے ملازمین کو بھی بہترین منرل واٹر فراہم کیا جاتا رہے گا۔
حماد حسن مرزا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونر فخر امام اور فخر امام کے بھائی سید رحیم شاہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر احمد چغتائی ، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی سرپرست اعلیٰ اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ریٹائرڈ ریلوے ملازم عبدالغفور ریلوے کالونی میں عرصہ دراز سے رہائش پزیر ہے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن اور ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ شکریہ ادا کرتا ہوں میری زندگی میں ایک ایسا آفیسر آیا جس نے ہمارے ساتھ ساتھ ہمارے بچوں کا بھی خیال رکھ رہا ہے۔
اس موقع پر سید عبدالقادر ، اسرار حسین ، ڈویژنل انجینئر عبدلرزاق ، ڈویژنل افسران کے ساتھ ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ الخدمت کی جانب سے اور ریلوے ملتان کی جانب سے وہ ملازمین جنہوں نے اس پلانٹ کو بنایا اور اس کی حفاظت کی ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ کے نوزا گیا۔











