ڈیرہ بگٹی، 27 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے لیویز فورس کو احکامات جاری کیے کہ پیرکوہ روڈ پر لینڈسلائیڈنگ سے گرنے والے پتھروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بحال کریں۔لیویز فورس کے اہلکاروں اور ایری گیشن ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے فوری طور پر ہائی مشینری لیکر پیرکوہ روڈ پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے بھاری بھرکم پتھروں کو ہٹایا گیا اور پیرکوہ روڈ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔
عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا پیرکوہ روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔











