کوئٹہ27 جولائی ( اے پی پی ) لیویز فورس آوران نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیلابی پانی میں پھنسے مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے علاقے آواران کے پہاڑی راستوں پر اچانک سیلابی ریلے آ جانے کے باعث کئی مقامی افراد پہاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئے لیویز فورس کے جوانوں نے بھاری مشینری کے ساتھ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسیکو آپریشن کرتے ہوئے درجن بھر سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔











