پشاور،ماتمی جلوسوں کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشن کی سرابرہی میں اجلاس

17

پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):یوم عاشورہ سمیت آٹھ اور نو محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی اقدامات اور امن وامان کی صورتحال کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید خان کی سربراہی میں پولیس کنٹرول روم تھانہ خان رازق شہید میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار احمد، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ٹریفک افسران اور دیگر پولیس افسران نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں آٹھ، نو محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوسوں کے تمام روٹس کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ امام بارگاہوں، جلوسوں والے تمام روٹس کی چیکنگ مزید سخت کردی جائےجبکہ عزاداروں کو تھری لیئر سکیورٹی سے گزارنے سمیت بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے  ذریعہ  باربار سویپنگ کی جائے،ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے کہا کہ ضلع بھر میں کیپٹل سٹی پولیس ہائی الرٹ ہے، جبکہ محرم الحرام کی خاطر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت اندرون شہر میں واقعہ تمام حساس مقامات، امام بارگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن قائم کیا جائے، ماضی کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پرامن انعقاد کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے،ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے کہا کہ تمام پولیس افسران اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار موجودہ حالات و واقعات کے پیش نظر جیکٹ وہیلمٹ کے استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنائیں ، انہوں نے ایس پیز کو تمام سکیورٹی انتظامات اور روٹس کی نگرانی کی ہدایت کی ، محرم الحرام ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت وکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔