ایبٹ آباد ،08 جولائی ( اےپی پی): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے شہر کے نواحی علاقہ نگکی کے لئے پینے کے پانی کا منصوبہ منظور کرکے 10 کروڑ 24 لاکھ کا فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے تکریمی پر سخت مذمت کی .ایبٹ آباد کے علاقہ نگکی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مرتضی جا وید عباسی کا کہنا تھا گزشتہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے منظور شدہ منصوبوں کے فنڈ پر کٹ لگایا تھا ۔۔مرتضی جا وید عباسی کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں بیوٹیفیکیشن کے نام پر فنڈ کا ضیاع کیا گیا ۔جب کہ بچوں کے لئے سکول نہیں ۔پینے کا صاف پانی نہیں ۔ مائیں بہنیں گھڑے سروں پر اٹھا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کا کہناتھا ہزارہ میں سب سے ذیادہ ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ہے۔
سوئیڈن میں قرآن کریم کی توہین پر وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کیا ہے ہم قرآن کی گستاخی کے مرتکب خبیث اور اس حکومت کی خباثت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے ملک بھر میں احتجاج کے لئے جمعہ کا دن مقرر کیا۔قوم توہین رسالت اور تکریم قرآن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔اور یہ پیغام دیا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم اقوام متحدہ میں جائے اور اس کا اجلاس بلا کر کفار کو بتایا جائے
وزیر اعظم نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ آئندہ ایسا کرنے پر دنیا بھر کے پونے دو ارب مسلمان اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ۔یہ بات غیرت مند وزیر اعظم کر سکتا ہے ۔
وفاقی وزیر کا کہناتھا پی ڈی ایم کی حکومت میں نو ماہ کے دوران ترقیاتی فنڈ ملے ہیں جہاں ضرورت تھی وہاں لگا رہے ہیں جو بھی وعدے عوام سے کئے تھے اس کو پورا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے علاقہ کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ تناول انٹر چینج کا منصوبہ منظور ہو چکا جس کا 1 ارب 82 کروڑ فنڈ جاری کر دیا گیا ہے اس کا ٹینڈر بھی اگلے دس دنوں میں ہوگا ۔ شاہراہِ ریشم روڈ ہری پور سے مانسہرہ تک 80 کروڑ کا فنڈ دیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے نو سال میں صرف ایک بائی پاس بنایا ۔











