ملتان، 27 جولائی ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلوں میں کمرشل مارکیٹس ،ٹائر شاپس اور گوداموں کی چیکنگ شروع کردی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے گزشتہ روز ڈینگی لاروا ملنے پر 5 گودام و کباڑ خانے سربمہر کردیے جبکہ 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے 3 افراد بھی حوالات بند کردیے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے انسداد ڈینگی ایکٹ کے بھرپور نفاذ کیلئے آپریشن میں شدت لانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔شہریوں اور تاجروں کو ڈینگی کے تدراک کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا۔عمر جہانگیر نے کہا کہ ماحول کو خشک اور صاف کرکے ڈینگی مچھر کی افزائش روکی جاسکتی ہے۔ڈینگی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔











