مری ؛163 واں سپورٹس ڈے لارنس کالج گھوڑا گلی میں روایتی جوش وجذبے سے منایا گیا

59

مری ،27 جولائی(اے پی پی) 163 سپورٹس ڈے لارنس کالج گھوڑا گلی میں روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ سپورٹس ڈے کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ( ر) ممتاز خان تھے ، جو ایک ممتاز اولڈ گیلین بھی ہیں ۔ تقریب میں طلباءکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،نوجوان گیلینز نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔

جونئیر پریپ اور سینئرسکول کے طلباءنے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کھیلوں کے مقابلے کے اختتام پر سیف اللہ اچکزئی ، عبدالرافع بٹ اور محمد صدیق بہترین اتھلیٹ قرار پائے ۔2023کا اتھلیٹکس کپ وٹک ہاوس نے جیتا اور واکر ہاوس مارچنگ کے فاتح قرار پائے ۔

پرنسپل لارنس کالج برگیڈیئر (ر) مجاہد عالم نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی معزز ممبران ، بورڈ آف گورنرز ،اولڈ ، گیلنز اور پاکستان کے طول وعرض سے آئے والدین کی آمد پر شکر ادا کیا ۔

مہمان خصوصی کرنل ( ر) ممتاز خان نے اپنے خطاب میں نوجوان گیلینز کے جوش وجذبے کو سہرا اور کھیلوں میں انکی پروقار شمولیت پر انھیں لارنس کالج کی شان دار روایات کا بہترین امین قرار دیا۔انہوں نے والدین ،اولڈ گیلینز اور لارنس کالج کے عملے کو تعلیم، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا،انھوں نے وٹک ہاوس کواتھلیٹس کپ اور واکر ہاوس کو مارچنگ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔