ملتان؛ دو افراد کنویں میں مٹی کے نیچے دب گئے ، تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

12

ملتان،30 جولائی(اے پی پی ): ریلوے پھاٹک شجاع آباد میں   دو افراد  کنویں میں مٹی کے نیچے دب گئے ، جن کی تلاش کیلئے  ریسکیو آپریشن جاری  ہے ۔

 دو افراد  ٹیوب کا پمپ کھولنے کے لیے کنویں کے اندر گئے اور اوپر سے مٹی گرنے سے نیچے دب گئے ۔ ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر  ریسکیو ایمبولینس،ریسکیو ریکوری وہیکل ،ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دی ہیں ۔ریسکیو حکام نے دونوں لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔