کارونجھر سندھ دھرتی سے عشق کا محور ہے، اسے بیچنے کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے؛ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ

32

میرپورخاص،30 جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ  کارونجھر سندھ دھرتی سے عشق کا محور ہے، پارٹی قائدین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کارونجھر نیلامی فیصلے کو رد کرچکے ہیں، اسے بیچنے کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے، میرے آباؤاجداد کی پہچان کارونجھر ہے اس کو فروخت کرنے والے اخباری اشتہار کو منسوخ کردیا گیا ہے، نیلامی اشتہار لگتے ہی تھر کے لوگوں میں بےچینی پھیل گئی ہے اگر کارونجھر کو بیچا گیا تو کیا ہوگا۔

ان خیالات کا  اظہار صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے  صوبائی  وزیر انجینئر گیان  چند ایسرانی نے  ایوانِ صحافت میں میڈیا سے  گفتگو میں  کیا۔انہوں نے  بتایا کہ سندھ میں تعلیم کا معیار دیگر صوبوں سے بہتر ہورہا ہے ہم نے ساٹھ ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کے لیے  بنائی  گئی  بتیس رکنی کمیٹی میں سولہ ارکان میرپورخاص ڈویژن سے ہیں، اقلیتوں کے لیے میڈیکل اور جہیز فنڈ کی تقسیم جاری ہے، بجٹ میں اس کے لیے اضافی رقم رکھی گئی  ہے۔

دونوں صوبائی  وزراء نے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے میرپورخاص کے ایک سادہ عوامی ہوٹل میں کھانا کھایا اور ڈویژن کے مرکزی صحافتی ادارے ایوانِ صحافت کی ٹیم سے خصوصی بات چیت کی۔