ملتان، 23 جولائی (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ہیڈ محمد والا، گرے والا چوک، قاسم بیلہ محمد پور گھوٹا اور جلال آباد شیر شاہ کے مقام پر ریسکیو فلڈ سیکٹرز کو ایکٹو کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ان تمام سیکٹرز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمبرد آزما ہونے کے لیے کشتیاں اور سامان پہنچا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ رسکیورز ہمہ وقت ریکسیو ریلیف کیمپس میں موجود ہوں گے تاکہ سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔











