پشاور، 27جولائی(اے پی پی): پشاور میں آٹھویں محرم کے شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارہ سید نجف علی شاہ، کوچی بازار سے برآمد ہوگیا۔
شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارہ سید نجف علی شاہ، کوچی بازار سے برآمد ہوتے ہوئے پہلے قصہ خوانی بازار پہنچا جو اپنے مقررہ راستوں کوچہ رسالدار کوہاٹی چوک سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس کیساتھ ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید اور ایس پی سیکیورٹی عتیق شاہ کوہاٹی چوک میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے موجود تھے۔
مذکورہ امام بارہ سید نجف علی شاہ، کوچی بازار سے برآمد ہونے والا جلوس اس وقت کوہاٹی چوک پہنچ چکا ہے۔
جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور جلوس کے راستے قناطیں لگا کر بند کیے گئے ہیں۔











