کوئٹہ؛ سمگلروں  کے خلاف  سخت ترین اور کامیاب کارروائیاں جاری، غیر قانونی سامان ضبط

25

کوئٹہ، 26 جولائی( اے پی پی ): کوئٹہ کسٹم   کی اسمگلروں  کے خلاف  سخت ترین اور کامیاب کارروائیاں  جاری ہیں۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں چھالیہ،  گوٹکا،  مضر صحت چائنیز نمک اور ایرانی خشک میوا سمیت  بڑی تعداد میں نئے ٹائرز برآمد کرلیے گئے ہیں۔

 ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور موبائل سکواڈز  کنٹرول کرنے والے سینڑ پریونٹیو افیسر مسعود جمالی اور انکے دیگر ساتھیوں جن میں انسپکٹر سفیان ہاشمی،  انسپکٹر محمد علی مندوخیل اور دیگر اسٹاف   شامل ہیں نے دوران گشت سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب ایک ٹرک اور کنٹینر کو روک کر تلاشی لی تو  بڑی تعداد میں  نئے ٹائرز برآمد ہوئے جسے گاڑیوں سمیت قبضے میں لے لیا گیا، کارروائی  کے دوران بڑی تعداد میں چھالیہ،  گوٹکا،  مضر صحت چائنیز نمک اور ایرانی خشک میوا بھی برآمد کیا گیا، سامان کی  قیمت 14 کروڑ روپے بنتی  ہے۔

  اسی طرح  زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ممنوعہ گوٹکا کی دو لاکھ شاشے، 4000 کلو گرام چھالیہ،  چائنز مضر صحت نمک، خشک دودھ، اور انورٹر واٹس برآمد کر لیا، سامان کی قیمت  تقریباً 14 کروڑ روپے کے اس پاس بنتی ہے۔