نیول چیف کا ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

29

اسلام آباد،26 جولائی(اے پی پی ): پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔سربراہ پاک بحریہ نے حالیہ مون سون بارشوں کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فیلڈ کمانڈرز کو امدادی کارروائیوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی۔