گوجرانوالہ27جولائی(اے پی پی): محرم الحرام مجلس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری، گوجرانوالہ آج آٹھ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ درسجاد سے برآمد، جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا، فول پروف سیکورٹی دینے پر مجلس انتظامیہ زاہد ہا شمی کی طرف سے ائی جی پولیس کا شکریہ، سروے رپورٹ کے مطابق شہر بھرمیں ضلعی انتظامیہ اور گوجرانوالہ پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات سے شہر بھر میں ماحول پر امن اور پرسکون ہے، محرم الحرام کے مقدس ماہ میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج آٹھ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ درسجاد سے برآمد ہوا ،اور جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا، فول پروف سیکورٹی دینے پر مجلس انتظامیہ زاہد ہا شمی کی طرف سے ائی جی پنجاب پولیس سمیت گوجرانوالہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے شہریوں کے بھر پور تعاون کو بھی سراہا۔











