اورکزئی ؛جشن آزادی ،سامانہ کے مقام پر پہلی چار روزہ ” پیراگلائیڈنگ فیسٹول”کی تقریب کا انعقاد

23

 اورکزئی،15 اگست (اے پی پی): جشن آزادی کی مناسبت سے اورکزئی میں سامانہ کے مقام پر پہلی چار روزہ ” پیراگلائیڈنگ فیسٹول”کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں ملک بھر سے 60 پیراگلائیڈرز نے دو مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا ۔

 فیسٹیول میں افغان خاتون نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور پیراگلائیڈز کے مختلف فلائی مووز سے محظوظ ہوئے۔

تقریب سے اورکزئی میں پہلے پیراگلائیڈنگ کلب کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی کوہاٹ تھے جنہوں نے تقریب کے اختتام پر پیراگلائیڈز و دیگر میں انعامات تقسیم کئے ۔ ایسی تقریبات سے اورکزئی میں سیاحت کے شعبہ کو قوی فروغ ملے گا ۔تقریب میں شریک علاقے کی عوام نے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔