اوکاڑہ؛دریائے ستلج سرچ آپریشن کا چھٹا روز،4 لاپتہ افراد کی تلاش جاری، ریسکیو 1122

27

اوکاڑہ،08اگست (اے پی پی): دریائے ستلج  میں ڈوبنے والی کشتی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کےلیے  چھٹے دن بھی علی الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ، تین اضلاع (اوکاڑہ ، پاکپتن اور بہاولنگر) کی ریسکیو ٹیمیں، پاکستان آرمی کی ٹیمیں اور الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔

اب تک 10 ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر کے لواحقین کے حوالے کیا جا چکا ہے جبکہ 4 لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔