جیکب آباد؛ باؤلے کتے  کے کاٹنے سے  سات افراد زخمی، ہسپتال منتقل

17

جیکب آباد،08 اگست(اے پی پی): گاؤں راجو ویسر کے قریب باؤلے کتے نے پانچ بچوں سمیت سات افراد کو کاٹ لیا،گھروں کے باہر کھیلتے ہوئے پانچ بچوں پر باؤلے کتے نے حملہ کیا اور کاٹ کر زخمی کردیا۔ پانچ بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دو افراد بھی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئے، زخمی بچوں اور دو افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ اور ویکسین کی گئی۔