اوکاڑہ،یکم اگست(اے پی پی):ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ اوکاڑہ نے اورسپیڈ، ون ویلنگ، اوورلوڈنگ، کم عمر ڈرائیونگ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ون وے کی خلاف ورزی اورہیلمٹ کااستعمال کرنے کے متعلق غلہ منڈی اوکاڑہ سے بینظیر روڈ تک آگاہی واک کا انعقاد کیاجس میں ایجوکیشن یونٹ اوکاڑہ اور ٹریفک افسران کے علاوہ ڈرائیورز اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔











