اوکاڑہ:فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ، 5000 لٹر زہریلا دودھ تلف ، ایک شخص گرفتار

31

اوکاڑہ،03اگست(اے پی پی): فوڈ سیفٹی ٹیم نے رینالہ خورد اوکاڑہ میں دودھ بردار گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی میں موجود5000 لٹر زہریلا دودھ نہرمیں بہادیا گیا اور مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے رینالہ خورد اوکاڑہ میں دودھ بردار گاڑی نمبر LES-5136 کو چیک کیا گیاجس میں ویجیٹبل اور کیمیکلز سے جعلی دودھ پایا گیا ،ہزاروں لٹر جعلی دودھ شہر بھر میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لٹر زہریلا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کی چیکنگ کے لیے شہر کے داخلی، خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلسازی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔