ایشیا کپ کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ30 اگست ملتان میں کھیلا جائےگا

79

ملتان 28 آگست (اے پی پی ): پی سی بی کی جانب سے ایشیا کپ  کے جاری  شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلا جائےگا۔

 نیپال کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے سلسلے میں مقامی ہوٹل پہنچے پر سرائیکی اجرک پہنا کر استقبال کیا گیا  جبکہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ کے 4 میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گا جن میں ایک میچ سپر فور مرحلے کا بھی شامل ہے۔

ایشیا کپ کے تیرہ میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہےجن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا، ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔