بھکر۔ 27 اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق بھکر ڈی پی او آفس خدمت مرکز میں میثاق سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس میں پولیس کا پڑھا لکھا سٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔پنجاب پولیس نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میثاق مدینہ کے عہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے،میثاق سینٹر بھکر میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا ترجیحی بنیادوں پرخیال رکھا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لیے پنجاب پولیس بھکر کی جانب سے قائم میثاق سینٹر /24 گھنٹے تمام غیر مسلم کمیونٹیز کے پولیس سے متعلق مسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ٖ











