بھکر،18اگست(اے پی پی ):آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ،آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کے ویژن کے مطابق ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے ، درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کیں اور بذریعہ فون بھی احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔











