گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول ملتان میں میاواکی فاریسٹ کا افتتاح

43

ملتان،16 اگست(اے پی پی):گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں میاواکی فاریسٹ کا افتتاح پرنسپل عنایت علی قریشی نے کیا،اس موقع پر سابق کونسلر اعجاز خان، میاں وقاص فرید قریشی ، شوکت بدر ، یوسف نون ، فہیم اختر سمرا ، نذر محمد وینس، حافظ داؤد، قاری غلام حبیب سعیدی، سعید زاہد، عبد المنان، نعیم اعوان، محمد اقبال خان، محمد انور شاہد، مظفر لطیف، عاقل خان، شیخ جاوید اقبال، فہیم احمد قریشی میاں اسید، صابر شکور ،طلبا و دیگر شریک تھے۔

پرنسپل عنایت علی قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی ، اعجاز خان ، فہیم سمرا نے افتتاح  کے موقع پر کہا کہ میاواکی فاریسٹ شجرکاری مہم کا مقصد پاکستان کو سر سبز اور شاداب بنانا ہے سکولوں میں میاواکی فاریسٹ حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے فضائی آلودگی میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص انفرادی طور پر ایک پودا ضرور لگائے یہ ہمارا قومی فریضہ بھی ہے اور نسل نوکی بقاء کا ضامن بھی ہے۔

رانا یوسف نون، شوکت بدر نے کہا کہ میاواکی فاریسٹ ایک اچھا منصوبہ ہے سول سو سائٹی بھی اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

میاواکی فاریسٹ کے افتتاح کے موقع پر قاری غلام حبیب سعیدی نے وطن عزیز اور عالم اسلام کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔