عارف والا،03 اگست (اے پی پی ):الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق معذور افراد میں ویل چیئرز کی تقسیم کی تقریب ایچ بلاک میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 40 معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔
الخدمت فائونڈیشن کے رہنماء رانا معروف خاں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی خدمت میں فائونڈیشن کے ذمہ داران مصروف عمل ہیں معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کا مقصد صرف انکی حوصلہ افزائی کر کے انکی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی ویل چئیر کا ضرورت مند ہے تو وہ الخدمت فاؤنڈیشن سے رابطہ کرے اسے فوری ویل چیئر فراہم کی جائیگی ۔
تقریب میں الخدمت فائونڈیشن کے راہنماؤں عبدالرزاق خلیل، رانا محمد معروف، رائو ضیاء الرحمان اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔











