ڈیرہ غازی خان؛کپاس کی فصل کے بہتر تحفظ کے لئے کسانوں کی ہمہ وقت رہمنائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر

23

ڈیرہ غازی خان،03 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کے بہتر تحفظ کے لئے کسانوں کی ہمہ وقت رہنمائی کی جائے، جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان انتظامیہ کپاس فصل کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کیلئے کوشاں ہےاور کسانوں کی رہنمائی کیلئے ایگریکلچرل افسران و سٹاف علی الصبح فیلڈ میں چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر افسران فیلڈ میں زراعت سٹاف کی ورکنگ چیک جاری رکھیں،اس کے علاوہ شہر میں غیرقانونی پمپس،تیل ایجنسیوں کیخلاف ایکشن لینے کا ٹاسک دیدیا گیا ہےجبکہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ یونین کونسلز کے فنڈز،استعمال اور ورکنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں اور ضلع بھر میں ہیلتھ مراکز اور تعلیم پر توانائیاں مرکوز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز میں سٹاف کی تعیناتی کو بیلینس کیا جائیگا تاکہ کسی بھی مرکز سٹاف کی کمی نہ رہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار،مانیٹرنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ترقیاتی کاموں کے ہر مرحلے کے نمونے  فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے،ضلع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس  فنکشنل کرنیکی ڈیلی رپورٹ دی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسدچانڈیہ،اسسٹنٹ،کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،امیر مسلم،آصف قریشی،ادریس خان،شعیب فیاض،احمد کمال،آصف باجوہ،اشفاق حسین،ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان،غلام محمد،ڈاکٹر نظام الدین،خالد کریم قریشی،ذولقرنین حیدر،اصغر صدیقی،زبیر بھٹہ ودیگر شریک تھے۔