لاہور شہر کی صفائی کے معیار کو عالمی سطح کے مطابق بنانا ھے ،کوارڈینیٹر وزیراعظم خواجہ احمد حسان

21

لاہور 8 اگست ( اے پی پی ): کوارڈینیٹر وزیراعظم خواجہ احمد حسان نے کہا کہ لاہور شہر کی صفائی کے معیار کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ھدایات کے مطابق عالمی سطح کے مطابق بنانا ھے تمام یونین کونسل میں ملازمین کی حاضری کو مکمل کرایا جائے عوامی نمائندوں سے قریبی روابط کو مزید بہتر بنائیں تاکہ یونین کونسل کی سطح صفائی آپریشن کی زیادہ بہتر کارکردگی ممکن بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےلاھور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور سابق ممبران اسمبلی اجلاس کے دوران کیا ۔اجلاس میں سابق ایم این اے مہر اشتیاق احمد سابق ایم پی اے چوہدری شہباز احمد  مرزا جاوید احمد سید توصیف شاہ سابق چئیرمین زوالفقار علی بھٹی ملک زیشان احمد ڈپٹی چیف اورنگزیب علی ڈپٹی جی ایم چوہدری بلال اشرف ڈپٹی جی ایم انیس احمد باجوہ نے شرکت کی۔تمام سابق ممبران اسمبلی نے لاھور نے لاھور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر کوارڈینیٹر وزیراعظم خواجہ احمد حسان نے کہا کہ عملہ صفائی کی ورک فورس ہر یونین کونسل میں  ہر صورت مکمل کریں  بڑی شاہراہ کی واشنگ یقینی بنانے جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ھم عوامی نمائندوں سے اپنے سٹاف کی لسٹیں شیئر کریں گے تاکہ باہمی رابطے سے  شہر  کی صفائی میں زیادہ بہتری سکے۔