پاکستان ریلوے کے مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ ،25 لاکھ کر دی گئی

18

اسلام آباد،9اگست  (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ کر دیا گیا ہے، کسی حادثہ کی صورت میں خدانخواستہ جان جانے کی صورت میں انشورنس کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کر دی گئی ہے، اسی طرح ڈس ایبلٹی کی صورت میں تین لاکھ روپے کا انشورنس کور ہو گا۔

پاکستان ریلوے اور سٹیٹ لائف کے مابین مسافروں کی انشورنس بارے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ پر دستخط کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ورچوئل طور پر شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر نے ریلوے افسران کو نواب شاہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر ان کے لواحقین کی تصدیق کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاں بحق افراد کی انشورنس کی رقم ان کے گھر جا کر ادا کی جائے اور زخمی افراد کو بھی جلد از جلد انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔ پاکستان ریلوے اور سٹیٹ لائف کے مابین مسافروں کی انشورنس بارے معاہدہ طے پا گیا۔

 معاہدہ پر دستخط کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ورچوئل طور پر شریک ہوئے اورانہوں نے ریلوے افسران کو نواب شاہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر ان کے لواحقین کی تصدیق کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کی انشورنس کی رقم ان کے گھر جا کر ادا کی جائے، زخمی افراد کو بھی انشورنس کی رقم ملے گی۔