ملتان، نیپال کو بڑی ٹیم کی طرح “ڈیل” کریں گے، کپتان بابر اعظم

17

ملتان، 29 آگست ( اےپی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیپال کمزور ٹیم ہے اور ہم نمبرون لیکن  آج ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں مدمقابل نیپال کی کمزور ٹیم کو کسی صورت بھی ایزی لینے کی غلطی نہیں کرسکتے ۔نیپال کو  بڑی ٹیم کی طرح “ڈیل” کریں گے۔ گزشتہ روز ملتان سٹیڈیم میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو کلین سویپ شکست دے کر پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ نیپال کے خلاف ایشیاء کپ میں پہلی کامیابی کے ذریعے فتوحات کا آغاز کریں گے۔ روائتی حریف بھارت کے خلاف زیادہ اعتماد کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ایشیاء کپ کے میزبان ہونے کے حوالے سے کہا کہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا لیکن اب ایونٹ میں پاکستان سری لنکا ٹریولنگ کریں گے اس کے لیے ذہنی طور پر پاکستانی ٹیم تیار ہے ۔