ملتان؛آر پی او محمد سہیل چودھری کی ضلع لودھراں کے سوشل ڈویلپرز مالکان سے ملاقات

33

ملتان،11 اگست (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ،(ر) محمد سہیل چودھری سے ضلع  لودھراں کے ڈویلپرز مالکان  نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں حسام بن اقبال بھی موجود تھے ۔ملاقات میں انہوں نے آ ر پی او  کو پولیس شہداء کی فیملیز کو  پلاٹس دینے اور اس پر  مکان کی تعمیر کے سلسلے معاونت  فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

اس موقع پر آ ر پی محمد سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی واضح ہدایت ہیں کہ پنجاب پولیس کے ملازمین خصوصاً ملتان ریجن  پولیس کے شہدا کی فیملیز کی ویلفئیر کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال نے لودھراں کے    سوشل سوسائٹی  ڈویلپرز مالکان   کے ساتھ آ ر پی او کی ملاقات کروائی ۔جس میں انہوں نے  پولیس شہداء کی فیملیز کو پلاٹس کے ساتھ ساتھ  مکان کی تعمیر کے لئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی  یقین دھانی کرائی ۔

 آ ر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء کی ویلفئیر کے  اس منصوبے  کی تکمیل کے لیے فوکس پرسن مقرر کیا جائے جو اس  منصوبے  کو اپنی نگرانی  میں مکمل کروائے ۔

ڈویلپرز کے مالکان میں النور گارڈن کے اسد سیال ، طاہر سٹی کے راؤ اشتیاق، احمد گارڈن کے ملک سعید شامل تھے ۔