راولپنڈی،11 اگست (اے پی پی ):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے نوجوان مصوروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائش منعقد کی۔راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور کمسٹیک سے گریجویٹ کرنے والی طالبات نے نمائش میں اپنے فن پارے پیش کیے
فن کی دنیا کی ممتاز شخصیت،احمد حبیب نے نمائش کا افتتاح کیا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے،ایوب جمالی، فنکاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کے کام کو سراہا۔











