ملتان :انٹرنیشنل ایتھلیٹ ریجنل سپورٹس آفیسر میپکو رضیہ سلطانہ کا 76 واں یوم آزادی کے حوالے سے نوجوانوں کو پیغام

21

ملتان 10 آگست (اے پی پی ):انٹرنیشنل ایتھلیٹ ریجنل سپورٹس آفیسر میپکو رضیہ سلطانہ نے اے پی پی کو 76 واں یوم آزادی کے حوالے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست کو تمام لوگ باہر نکلیں آزادی بھرپور طریقے سے منائے ملک اور پوری قوم اور بڑوں کا نام روشن کریں اور یہ کہا یہ ملک ہمارے بڑوں نے بہت مشکل اور قربانیوں سے حاصل کیا ہے اس لیے ہم سب پر فرض ہے کہ اس کا نام روشن کریں اور اس کے لیے کام کرنا ہے اور کہا اس کے لیے ہم سب کو اپنے اپنے گھروں سے نکلنا ہے آزادی منانا ہمارا حق بنتا ہے اور اس سے پوری دنیا کو مثبت پیغام جائے گا اور کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن سے کتنی محبت کرتے ہیں اور آخر میں کہا ایک ساتھ نکلے اور پیارے وطن کا نام روشن کریں ۔