شہر اولیاء کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات اپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،ڈپٹی کمشنر

12

ملتان 10اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ شہر اولیاء کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات اپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔میونسپل کارپوریشن ایم ڈی اے اور متعلقہ اداروں کو اندرون شہر گھنٹہ گھر اور دولت گیٹ کے علاقوں کو بھی مکمل کلیئر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عابد شبیر نے تجاوزات اپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات اپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بھی ٹیموں کے ہمراہ ہوگی تاکہ کسی بھی لاء ارڈر کی صورتحال پر فوری قابو پایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مرکزی علاقوں میں بینر اور پوسٹر بھی اویزہ کیے ہیں جہاں شہری تجاوزات کے حوالے سے مختص کئے گئے نمبر پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔