نارووال؛ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہری کاانعقاد

35

نارووال،یکم اگست(اے پی پی): پنجاب حکومت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہری کاانعقاد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرزشکرگڑھ وظفروال خضرظہورگورائیہ اورفاروق اعظم نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات کوسنااورانہیں موقع پرحل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرکی سطح پر  تحصیل آفس نارووال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)راناامجدعلی اوراسسٹنٹ کمشنرراناظفراللہ خاں نے بھی کھلی کچہری میں ریونیوکےمتعلقہ لوگوں کی طرف سے پیش کردہ شکایات کوسنااور ان کی درخواستوں پرفوری عمل درآمدکویقینی بنانے کے لیے احکامات صادرکیے۔

اسسٹنٹ کمشنرراناظفراللہ خاں، تحصیلدار محمدسلیم مشرف، نائب تحصیلدار شہزادانور، محمداصغر، پٹوارسرکل انچارج اصغربھٹی، انچارج رجسٹری برانچ محمدافضل کے علاوہ اے ڈی ایل آر اورریونیوسٹاف اس موقع پرموجودتھے۔