نوشہرہ ورکاں، 10 اگست(اے پی پی): ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی 14 اگست 76 ویں سالگرہ کا دن قریب آتے ہی قومی پرچموں کی بہار اتر آئی ہے اور سٹالوں پر قومی پرچم کے کلر سفید اور سبز رنگ کے خواتین، بچوں اور بچیوں کے لباس، مفلر ، ٹوپیاں، بیجز اور پاں پاں کے لیے بڑے اور چھوٹے ہارن سجے دکھائی دیتے ہیں۔











