وادی کیلاش میں مذہبی ہم آہنگی  کی خوبصورت مثال، حجاج کا حج سے واپسی پر شانداراستقبال

24

چترال ، 02 اگست(اے پی پی ):وادی کیلاش میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال، حاجی ظفر احمد اور حاجی  قاری نذیر احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وادی کیلاش رومبور پہنچنے پر  کیلاش قبیلے کی طرف سے انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔

کیلاش قبیلےسے چیف قاضی شیر زادہ،  قاضی فضل اعظم، وی سی چیئرمین  سلطان، سابق ایم پی اے وزیرزادہ کے والد بشگالی خان ، کیلاش  کے سیاسی رہنما برزانگی خان کالاش، عجب خان، تاش خان کالاش ،قاضی قنداھارکالاش شیخ عنایت، خواتین اور  علاقے کے عمائدین نے انکا  شاندار استقبال کیا۔کیلاش کمیونٹی سے مسلمان ہوئے یہ تیسرا  خاندان ہے  جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے ۔

۔