ایف بی آر کا نئے مالی سال کا خوش آئند آغاز، جولائی میں ہدف سے زیادہ محصولات جمع  

29

اسلام آباد، 02 اگست(اے پی پی ):نئے مالی سال کے آغاز پر ایف بی آر کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  جولائی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے ہیں ۔جولائی 2023 میں 534  ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 538 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ۔جولائی 2023  میں 49 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے۔ رواں ماہ کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں 30 فیصد کا قابل قدر اضافہ ہوا، گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں اس ماہ ان لینڈ ریونیو ٹیکسز کی مد میں 18  فیصد کا اضافہ ہوا ۔

ایف بی آر ٹیم رواں مالی سال کے دوران اس گروتھ پیٹرن کو برقرار رکھنے کے لئے پراُمید  ہے اور رواں مالی سال کے تفویض کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔