چنیوٹ؛ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

36

چنیوٹ،05اگست(اے پی پی): ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سی او ایم سی وقاص ہرل، چیف ضلع کونسل ملک ظفر کھوکھر سمیت شہریوں اور سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ہر لحاظ سے کشمیر کیساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی اخلاقی، سیاسی سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی، مودی نے کشمیر کو دنیا کہ سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر ادارے کشمیر کی طرف توجہ دیں اور یو این کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔