لاہور، اگست 4(اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں داتا دربار توسیع منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید۔اے سی آر اظہارالحق باجوہ۔ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد ورک اور داتا دربار کے مجاورین نے شرکت کی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزارحضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش مرجع خلائق کا مرکز ہے۔
4۔17 کنال مزید اراضی کو شامل کرکے داتا دربار کی توسیع کیجارہی ہے۔کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انتظامیہ اور مجاورین داتا دربار کے توسیعی منصوبے میں اپنا اپنا کردار ادا کرینگے۔ مجاورین کی منشاء کیمطابق انکو متبادل جگہ اوقاف یا ضلعی انتظامیہ کیطرف مہیا کیجائیگی۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور نے اے ڈی سی آر۔مجاورین۔ایڈمنسٹریٹر داتا دربار پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی-کمشنر لاہور نے کمیٹی کو دو دنوں میں متبادل جگہ کے حوالے سے پلاننگ مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا مے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش دربار کی توسیع متبرک و مقدس کام ہے اور سب لوگوں کا اس پر اتفاق ہے۔











