گوجرانوالہ،04اگست(اے پی پی):نجی فیکٹری میں کھانا کھانے سے 100 سے زائد مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی،فیکٹری مالکان نے مزدوروں کے لئے حلوہ روٹی کا بندوبست کیا تھا۔ مزدوروں کو علی پور چٹھہ، وزیرآباد اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ 10 سے زائد متاثرہ مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ علی پور گوجرانوالہ روڈ پر واقعہ نجی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں جن کی تعداد تین سو سے زائد بتائی جاتی ہے۔فیکٹری مالکان نے تمام مزدوروں کےلئے حلوہ نان کا بندوبست کیا ہوا تھا جسے کھاتے ہی تمام مزدوروں کی حالت غیر تسلی بخش ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی۔لیکن مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے پر ریسکیو 1122 کی گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ کال چلنے پر پولیس اور مقامی لوگوں نے تمام متاثرین کو طبی امداد کےلئے علی پور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں بیڈ کم ہونے پر مریضوں کو وزیر آباد اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے 10 مریضوں کی حالت کو غیر تسلی بخش بیان کیا ہے۔تاہم پولیس افسران کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے ۔











