احمدپورشرقیہ؛اوچ شریف میں  6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ریلی

20

احمدپورشرقیہ، 06 ستمبر(اےپی پی)  احمدپورشرقیہ کی سب تحصیل اوچ شریف میں  6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ریلی  نکالی گئی۔ ریلی گورنمنٹ ہائی سکول سے شروع ہو کر الشمس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں سوشل سول سوسائٹی کے صدر  عادل شاہ کی قیادت میں  ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد ، کسان یونین کے صدر راؤ فاروق احمد،چیئرمین سادات اتحاد فاؤنڈیشن سید زاہد حسین بخاری، جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری بابر علی صدیقی  و چیئرمین آزاد میڈیا گروپ ذیشان خان مستوی ،چاند خان ،غلام محمد ،صدیق بختیاری ،حاجی طاہر،سماجی ورکر  و گورنمنٹ ہائی سکول کے طلبہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے  پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور آخر میں شہداء کے لیے دعا بھی منگوائی گئی۔