اوکاڑہ،28ستمبر(اے پی پی):ربیع الاول نبی کریم,سرور کونین, محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے،جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی خوشیاں مذہبی جوش وجذبے سے منانے کیلیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ لوگوں نے بازاروں گلیوں محلوں کو رنگ برنگی لائٹوں اور جھنڈیوں سے سجانا شروع کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان نے 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور سیکیورٹی قائم رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ پنجاب پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس ، ردا فورس موٹرسائیکل اسکواڈ اور کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں بھی مسلسل فعال رہیں گی۔











