اوکاڑہ،09ستمبر(اے پی پی): دیپالپور روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے 15 منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا تاہم تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔











