مری،09ستمبر(اے پی پی): مال روڈ نگہت زار پارک میں تھیلیسیمیا متاثرہ بچوں کے یونائیٹڈ اگینسٹ تھیلیسیمیا اور مری کے نوجوانوں پر مشتمل مری بلڈ ڈونرز کی ٹیم نے جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون عطیہ کیمپ لگایا، جس میں ریسکیو 1122 مری سمیت مری کے مقامی نوجوانوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات دیے۔











