بدین،07ستمبر )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز خان نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کے احاطے میں پودا لگایا۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے کہا کہ پودے لگانا کسی ایک ادارے کا کام نہیں بلکہ یہ ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی اخلاقی ذمیداری ہے کہ وہ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیئے شجرکاری مہم میں انفرادی طور پر بھی حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اس موقع ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر امتیاز علی بھٹو اور دیگر نے بھی پودے لگائے۔











