بھکر،08 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان انسداد سمگلنگ کے سلسلہ میں داجل چیک پوسٹ پر پہنچ گئے ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو سید ظفر حسن نقوی ،اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ذیشان شریف قیصرانی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو،زراعت،خوراک کے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ علاؤہ ازیں تمام مال بردار گاڑیوں کے مرتب کردہ ریکارڈ کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے کہا تمام ممنوعہ اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کی موثر روک تھام یقینی بنائی جائے اور مکمل ویجی لینس کیساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے











