بھکر،15ستمبر(اے پی پی): سیکرٹری/ بانی ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر رضوان نصیرستارہ امتیاز کی خصوصی ہدایات پر ڈویژنل ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹرفواداحمد مرزاکے زیر نگرانی ڈویژنل لیول پرسالانہ ریسکیو چیلنج کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھاڈویژن کے تمام اضلاع سے ٹیموں نے شرکت کی۔
ضلع بھکرسے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122بھکر کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرمحمد عبیداللہ خان کی زیرقیادت سالانہ ریسکیو چیلنج میں حصہ لیا۔ ڈویژنل لیول پر اعلیٰ کارگردگی دکھانے پر اہلکاروں کو ٹرافی ایوارڈ سے نوازاگیا۔مقابوں میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی، فائر فٹ چیلنج، کثیر منزلہ عمارتوں سے ریسکیو کرنا،گہری اور تنگ جگہوں پر مدد فراہم کرنا اور تیراکی کے مقابلے شامل تھے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیرانجینئر محمد عبیداللہ خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں دوسری پوزیشن لینا خوش آئندہے اور کسی اعزاز سے کم نہیں اسی طرح مزید اپنے کام کو بہتر بنا کر اپنے ضلع کا نام روشن کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے مجموعی طور پر تمام ریسکیور ز کے کام کو سراہا اور اچھا کام کرنے والے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی ۔انہوں نے کہا تمام ریسکیورز محنت و مشقت سے کام کر رہے ہیں اور لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اسی طرح آئندہ بھی کسی بھی ایمرجنسی میں لوگوں کو معیاری سروس فراہم کریں گے۔











