بھکر؛ ڈی پی او محمد نوید کا دریائی چیک پوسٹ پتن ہائے بھرمی نواب ،پتن کینال کا اچانک دورہ

49

بھکر،14ستمبر(اے پی پی): ڈی پی او محمد نوید نے دریائی چیک پوسٹ پتن ہائے بھرمی نواب ،پتن کینال کا اچانک دورہ کیا اور ڈی پی او  کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نے دریائی چیک پوسٹ روہیلہ غربی کا دورہ  کیا اور ڈیوٹی پر مامور آفسران و ملازمان کو ڈیوٹی کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہوکر کریں، دریائی پتن کے ذریعہ ہر آنے جانے والے اشخاص کی اچھی طرح تلاشی لیں، بغیر چیکنگ کے کوئی بھی اشخاص دریائی پتن کے ذریعہ پنجاب میں داخل نہ ہو

ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں، روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقے میں سرچ آپریشن اور فرضی مشق  کریں تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔