تحریم فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سوشل ویلفیئر بھکر کےزیر اہتمام  عالی شان محفل میلادﷺ کا انعقاد

20

بھکر، 27 ستمبر(اے پی پی): تحریم فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سوشل ویلفیئر بھکر کےزیر اہتمام  عالی شان محفل میلاد کا پروگرام بمقام ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس بھکر میں منعقد کیاگیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بھکر ملک مشتاق حسین نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رانا شہزاد ولی سوشل ویلفیر آفیسر بھکر نے مسرت یاسمین چوہدری صدر تحریم فاؤنڈیشن بھکر کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔سرپرست تحریم فاؤنڈیشن بھکر ملک عبدالرزاق سیال  نے بھی خیالات کا اظہار کیااور گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول چاہ چمنی بھکر کے طلباء نے تلاوت کلام پاک،نعت خوانی کے نذرانہ عقیدت بھی پیش کیے۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کی پروقار تقریب میں،رانا ابوبکر صدیق،رانا شہزاد ولی سوشل ویلفیر آفیسران،ملک توصیف سیال،جناح ویلفیر کونسل بھکر کے سرپرست شاہنواز ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان،سماجی بہبود کے سٹاف سمیت سماجی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تحریم فاؤنڈیشن بھکر کی طرف سے شرکاء میں تبرک بھی تقسیم کیاگیا۔