جلالپورپیروالا :محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب و دیگر کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کےلیے راشن کے انتظامات

2

جلالپورپیروالا،03 ستمبر (اے پی پی ):جلالپورپیروالا میں تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے قائم خیمہ بستیوں اور امدادی کیمپوں میں محکمہ لائیو اسٹاک ،ہیلتھ ،ڈیری ڈویلپمنٹ و دیگر اداروں کے زیر اہتمام امدادی سرگرمیاں جاری ہیں کیمپوں میں پناہ گزینوں و دیگر سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ان کو راشن بھی فراہم کیا جارہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی مکمل امداد جاری رکھی جائے گی کیمپ میں پناہ گزینوں کو نہ صرف کھانا بلکہ ان کی تمام ضروریات پوری کی جارہی ہیں لوگوں کو مکمل ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور ان کے جانوروں کی ویکسینیشن بھی کی اور انشاللہ یہ سلسلہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رکھا جائے گا۔