ملتان؛ گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم میں یوم دفاع کے حوالے سے ہفت روز تقریبات کا آغاز

5

ملتان، 03 ستمبر (اے پی پی ):گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں یوم دفاع کے حوالے سے ہفت روز تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ وطن عزیز کےلئے قربانیاں دینے والے شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، آج ہم جن آزاد فضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں وہ انہی کی وجہ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، مستقبل میں وہ ملک کامحافظ بن کر دفاع پاکستان کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

 پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، ہمارے دل انکے ساتھ دھڑکتے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

 اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملے نغمے گائے، طلبہ عبد الرحمان ، محمد عثمان ، معز احمد، کاشان علی نے پوزیشن حاصل کیں ۔

تقریب میں امام الدین ، محمدعاقل ، مظفر لطیف ، فہم قریشی ، سعید زاہد ، قاری غلام حبیب سعیدی ، صابر شکور ، رانا محمدا نور ودیگر شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر شہداکی بلندی درجات کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔